وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے آزادی چوک فلائی اوور کے منصوبے کی تکمیل کے بعد گریٹر اقبال پارک کے منصوبے اور جلو میں بٹرفلائی ہاﺅس کے قیام کے پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے- وزیراعلیٰ نے ان منصوبوں کی منظوری یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ اجلاس کے دوران ڈی جی پی ایچ اے نے گریٹر اقبال پارک کے منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی چوک فلائی اوور کے منصوبے کی تکمیل کے بعد گریٹر اقبال پارک کا منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے-
No comments:
Post a Comment