All Government School On Tablets


لاہور (ویب ڈیسک) سرکاری سکولوں میں ای لرننگ پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے، نئے تعلیمی سال سے طلبہ کو کتب کے بجائے ٹیبلٹس کے ذریعے پڑھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے احکامات پر شروع کئے گئے ای لرننگ پروگرام کے تحت طلباءکو اب کتابیں خریدنے کی نوبت پیش نہیں آئے گی، نئے طریقہ کار کے مطابق نصاب کو سکول ایجوکیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیا جائے گا، طلباءویبس ائٹ پر اپنا سبق پڑھ سکیں گے، تمام سرکاری سکولوں میں اساتذہ اور طلباءکی تربیت کا آغاز ہوچکا ہے، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے فوکل پرسن محمد خرم نے بتایا کہ سائنس مضامین کا نصاب ویب سائٹ پر لوڈ کردیا گیا ہے جبکہ دیگر کتب بھی جلد اپ لوڈ کردی جائیں گی

No comments:

Post a Comment

ShareThis